-
Friday, 21 February 2020، 04:42 PM
-
۵۳۷
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: ایران میں فلسطین کی تحریک ’جہاد اسلامی‘ کے نمائندے ناصر ابوشریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت اسلامی کو صہیونی منصوبوں کے مقابلے میں کامیابی کی طرف رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ صہیونی منصوبے جو امت اسلامی کو پاش پاش کرنے کی غرض سے تیار کیے گئے ہیں۔
اسلامی انقلاب کا بھروسہ اسلام پر اور مغربی و صہیونی سازشوں کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری پر ہے لہذا کامیابی اسلامی انقلاب کا مقدر ہے۔
شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ جو ہماری آخری ملاقات ہوئی اس میں انہوں نے کہا کہ قدس کی آزادی کے لیے جد و جہد عصر حاضر میں نہ صرف ایک ذمہ داری ہے بلکہ آزمائش کا ایک ذریعہ بھی ہے اور خداوند عالم امت کو اس کے حوالے سے مواخذہ کرے گا اور پوچھے گا کہ تم نے قدس کے لیے کیا کیا۔ جو لوگ اس آزمائش اور منزل امتحان میں کامیاب نہیں ہوں گے جہنم کی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ شہید سلیمانی نے اس ملاقات میں اس اہم نکتے پر زور دیا کہ قدس بہشت و دوزخ کو متعین کرنے کا ذریعہ ہے۔
میں ایک فلسطینی ہونے کے ناطے ملت ایران سے کہتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کی حمایت ہماری ذمہ داری ہے چونکہ ایران اور اسلامی انقلاب تمام مستضعفوں اور مظلوموں کی امید ہے۔