یہودی ملک بہت جلد نابودی کا شکار ہو جائے گا: اسرائیل کے نامور مورخ پروفیسر بنی موریس

  • ۵۹۶

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: بین الاقوامی پابندیوں اور مقبوضہ فلسطین کے رہنے والے فلسطینیوں کی آبادی میں اضافہ نے اسرائیل میں ڈیموکریسی کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
ان تمام حالات کے باوجود، پناہ گزینوں کے حق واپسی کو نظرانداز کرنے اور امن کا منصوبہ پیش کرنے والی امریکی ڈیل کے قبول کرنے پر فلسطینی مجبور نہیں ہیں۔ بلکہ یہ سرزمین دھیرے دھیرے خود بخود ان کے قبضے میں واپس چلی جائے گی۔ صرف انہیں ایک دو نسلوں تک صبر کرنے کی ضرورت ہے یہاں تک کہ ’یہودی اسرائیل‘ نابود ہو جائے۔

مزاحمتی محاذ ایران کی آئیڈیالوجی کے مطابق پروان چڑھ رہا ہے: اٹلی کے سابق سفیر

  • ۴۲۰

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: عراق میں اٹلی کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں ایران کے اسلامی انقلاب کو چالیس سال مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اس کے خاتمے کی کوئی نشانی نظر نہیں آ رہی ہے۔
وہ مزاحمتی محاذ جس کا امریکہ مخالف ہے اور صہیونی ریاست جس کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے وہ ایران کی آئیڈیالوجی کے مطابق پروان چڑھ رہا ہے۔
ایران چونکہ کسی بھی قیمت پر مغربی طاقتوں کے آگے جھکنے کو تیار نہیں ہے اور اسرائیل- فلسطین کے درمیان صلح کے لیے امریکہ کے تجویز کردہ امن منصوبے کو تسلیم نہیں کر رہا ہے لہذا علاقے میں اس کا موقف اہم اثرات کا حامل ہے۔
امریکہ کے بدستور حکم سے جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد ان کے تشییع جنازہ میں غیر قابل تصور جم غفیر کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایرانی قوم امریکہ کی اس خام خیالی سے کوسوں دور ہے کہ امریکہ ان کے لیے نجات دھندہ ہے۔

 

قاسم سلیمانی کا قتل اسرائیلی مفاد کے مطابق تھا: ڈاکٹر ہادی برہانی

  • ۴۱۸

خیبر صہیونی تحقیقاتی ویب گاہ: قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا منصوبہ در حقیقت اسرائیلی مفاد اور ضرورت کے تحت صہیونی لابی نے امریکہ پر تھونپا۔
صہیونی لابی امریکی حکمران طبقے میں گہرا اثر و رسوخ رکھتی ہے جس کی واضح دلیل خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیاں ہیں۔
صہیونی بہت آسانی سے امریکیوں پر اپنی رائے مسلط کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اپنے ہر اس منصوبے کو ان پر تھونپ سکتے ہیں جو صہیونی ریاست کے مفاد میں ہو۔

تہران یونیورسٹی کے شعبہ عالمی مطالعات کے پروفیسر ڈاکٹر سید ہادی برہانی کے ساتھ خیبر کی خصوصی گفتگو میں سے اقتباس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۰۲