-
Sunday, 5 July 2020، 12:15 AM
بقلم سید نجیب الحسن زیدی
لندن سے چھپنے والے سعودی اخبار «الشرق الاوسط» نے جمعہ کے دن آیت اللہ سیستانی کا ایک اہانت آمیز خاکہ شائع کیا ، جسکی مخالفت میں عراق میں شدید رد عمل سامنے آیا۔
عراق کے پارلمانی محاذ کے سربراہ ہادی العامری " نے اس سعودی اخبار کی جانب سے آیت اللہ سیستانی مد ظلہ العالی کی شان میں کی جانے والی گستاخی کی مذمت کی، علاوہ از ایں عراقی پارلمان کے ایک نمائندے نے"احمد الاسدی" بھی سعودی عرب کے روزنامہ کی جانب سے اس اقدام کے سلسلہ سے اس بات کا اظہار کیا مراجع کرام کے سلسلہ سے اس طرح کی باتوں سے سعودی عرب پر حکم فرما فکر کا پتہ چلتا ہے کہ وہاں کس قسم کی گھٹیا فکر حاکم ہے ۔
تحریک نجباء کے رسمی ترجمان نصر الشمری نے بھی ٹوئٹر پر دئے گئے اپنے میسج کے ذریعہ اس بات کی طرف اشاہ کیا کہ آل سعود اور امریکہ و اسرائیل کے مزدوروں کی جانب سے شیعت کے خلاف اس طرح کی محاذ آرائیاں کوئی نئی و عجیب بات نہیں ہے یہ تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے خون سے زمین کو سرخ کیا ہے اور ہمیشہ خون ناحق سے انکی آستینیں سنی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا: مرجعیت کے بارے میں اہانت کا ایک واضح سبب مرجعیت کے حکیمانہ و مستحکم موقف و اقدام کے مقابل انکی شکست کا تلخ احساس ہے، ایسا موقف و اقدام جس نے تکفیریوں کے تمام تر حربوں اور انکی چالوں کو ناکام بنا دیا ۔
چنانچہ نجباء تحریک کی شورای کے سربراہ ’’علی الاسدی‘‘ نےسعودی روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب سے مرجعیت کے خلاف اس اہانت کا سبب مرجعیت کی جانب سے اٹھایا گیا وہ قدم بیان کیا جس کے سبب حشد الشعبی کا وجود سامنے آیا ۔ اسدی نے اس اخبار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کیس دائر کر کے اسکا محاکمہ کرنے کی اور اس کے عراق میں موجود دفتر کو بند کرنے کی بات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت نے عراق کی سالمیت کی خاطر ایسا فتوی دیا جس نے تکفیریوں اور انکے امریکی و صہیونی حامیوں کی عراق کے سلسلہ سے دیکھے گئے خواب کی تعبیر کو ناکام بنا دیا اور عراق کی مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے تکفیریوں کی سیاست پر پانی پھیر دیا ۔
شک نہیں ہے کہ مرجعیت ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہی ہے یہی وجہ ہے کہ گاہے بہ گاہے دشمنان اسلام کی جانب سی مرجعیت کے خلاف توہین آمیز اقدامات ہوتے رہتے ہیں، ایسے میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مرجعیت کی طاقت کو محسوس کریں اور ایسا کوئی کام نہ کریں جو ہمارے دشمنوں کی خوشی کا سبب ہو ، افسوس کا مقام ہے کہ دشمن اپنی تمام تر کینہ توزیوں کے ساتھ مرجعیت کی طاقت کو سمجھتا ہے اور اس کے خلاف سر گرم عمل ہے لیکن ہم اپنے اس سرمایہ سے غافل ہے اور بسا اوقات ہمارے درمیان سے ہی مرجعیت کے خلاف باتیں بلند ہوتی نظر آتی ہیں۔
یہ معاملہ صرف عراق کا نہیں ہے اسکا تعلق ہم سب سے ہے لہذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ وسیع پیمانے پر لندن سے نکلنے والے سعودی روزنامے کی شدید طور پر مذمت کریں تاکہ مرجعیت کے مقابل اپنے کمترین حق کو ادا کر سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔