-
Tuesday, 2 June 2020، 08:30 PM
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: محقق حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رضا برنجکار نے کہا:
جب ہم مسئلہ فلسطین پر نگاہ ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ ادھر ادھر سے اکٹھا ہو کر فلسطین میں آتے ہیں اور وہاں کے رہنے والوں کو ان کے وطن سے باہر کر دیتے ہیں اور کچھ کو تہ تیغ کر دیتے ہیں۔ کچھ کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں اور پھر دن بدن جو باقی ماندہ ہیں ان کے گھروں کو مسمار کرتے اور لوگوں کو اذیت کرتے ہیں۔ اور ان کے گھر مسمار کرکے ان کی جگہ اپنے گھر بناتے ہیں۔ یہ تمام ادیان کی تعلیمات کے منافی ہے، بلکہ عقل انسانی کے خلاف ہے۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ صہیونی خود دین یہود کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس بنا پر ہم کہتے ہیں کہ صہیونیوں کے کارنامے انتہائی برے ہیں، اور تمام انسانوں کو صہیونی ریاست اسرائیل کے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ کم سے کم جو کام لوگوں کو کرنا چاہیے وہ اس رژیم کے خلاف احتجاج ہے۔