اسرائیل کی جعلی مظلومیت کو ثابت کرنے کے لیے میڈیا کی الفاظ تراشی

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: فلسطین کے حالات منعکس کرنے میں مغربی میڈیا کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ فلسطین کے واقعات کو سنسر کر کے بیان کرے جبکہ دوسری جانب اسرائیل کے لئے یہی میڈیا ایسے الفاظ انتخاب کرتا ہے جن سے تشدد اور دھشتگردی کا مفہوم واضح نہ ہو۔ بی بی سی جسکا یہ دعویٰ ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ نیوز ایجنسی ہے وہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے ’’ٹرور‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کرتی چونکہ اس لفظ سے تشدد اور دھشت کا مفہوم ذہن میں منتقل ہوتا ہے جبکہ اسی لفظ کو ہمیشہ ان نہتے فلسطینیوں کے بارے میں استعمال کرتی ہے جو اپنی جان و مال کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں انہیں عام طور پر دھشتگرد پہچنواتی ہے۔
مثال کے طور پر امریکہ کا معروف اخبار نیویارک ٹائمز، یہودیوں کے خلاف نازیوں کی جھوٹی جارحیت کے بارے میں ہر طرح کا نازیبا لفظ استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا اور تمام من گھڑت جزئیات کو بھی بیان کرتا ہے لیکن یہی اخبار فلسطین اور غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں کئے جانے والے قتل عام کا تذکرہ تک بھی نہیں کرتا اور کہتا ہے: ’’حالیہ مہینوں میں اسرائیل کی جانب سے کچھ خاص افراد کو ٹارگٹ بنائے جانے نے فلسطینی عوام کو غضبناک کر دیا ہے‘‘   دوسری جگہ پر فلسطینی شخصیتوں کے ٹرور کئے جانے کو ’’سیاست میں تبدیلی‘‘ کے الفاظ سے بیان کرتا ہے۔
اسرائیلی ریاست اپنے حامی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے بارے میں؛ ’’صفایا کرنا، روکنا، یہودیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات، بامقصد ٹارگٹ کلنگ‘‘ جیسی تعبیریں استعمال کرواتی ہے۔
مثال کے طور پر یروشلیم پوسٹ   نیوز ایجنسی لکھتی ہے: سلامتی کابینہ کے رکن وزیر ’’ماٹن ویلنائے‘‘ نے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہدفمند ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘‘۔
اسرائیل کے بارے میں استعمال کئے جانے والے الفاظ میں میڈیا کی باریک بینی اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل یا عالمی صہیونیت، دنیا والوں کے ذہنوں میں اپنی مظلومیت اور بے گناہی کا نقشہ کھینچنے کی کوشش کرتی ہے۔  

 

آراء: (۰) کوئی رائے ابھی درج نہیں ہوئی
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی