صہیونی غاصبانہ سیاست کے ناقد امریکی صحافی کا خوفناک اخراج

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: جم کلینسی( Jim Clancy, American broadcaster ) کے ٹویٹس کی داستان اس وقت شروع ہوئی جب شارلی ابڈو کے کسی مسئلے کے بارے میں انٹرنٹ کی فضا میں ان کے اور کچھ اسرائیلی حامیوں کے درمیان لفظی جنگ و جدال شروع ہوئی اور آخر کار جم کلینس کو خوفناک طریقے سے انکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ اٹانٹا میں سی این این کے مرکزی دفتر سے سرکاری ترجمان نے کلینسی کی برطرفی کا اعلان یوں کیا: ’’جم کلینسی کا اس کے بعد سی این این کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو گا۔ ’’ہم اس سے قبل ان کی تین دہائیوں سے زیادہ خدمت کے بابت ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے لیے بہترین چیزوں کی امید رکھتے ہیں۔‘‘
کہانی کچھ یوں تھی کہ کلینسی اور چند صارفین کہ جنہیں وہ ’’ہاسبرا‘‘ (۱) کے اراکین جانتے ہیں کے درمیان کچھ ٹویٹس رد و بدل ہوئے اور اس مسئلہ پر کہ اسرائیلی شارلی ابڈو سے اپنے مجروح چہرے پر مرہم پٹی کے لیے سوء استفادہ کرتے ہیں کلینسی نے پورے صراحت سے صہیونیوں کی غاصبانہ سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا: ’’ایسے حال میں کہ فلسطینی بین الاقوامی عدالت کو جنگی جارحیت کے الزامات کے حوالے سے قانع کرنے کی کوئی امید نہیں رکھتے شہروں کی تعمیر ان کے مسئلے میں ان کی کامیابی واقعیت کے بہت قریب ہے۔‘‘ انہوں نے صہیونی میڈیا کے ذریعے جاری اسلاموفوبیا کے پروپیگنڈے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: ’’ یہ عقیدہ کہ ہر مسلمان دھشتگرد ہے حقیقت کے خلاف ہے میری نظر میں امریکیوں کو اپنی ذہنیت بدلنا چاہیے‘‘۔
ان کی سب سے زیادہ مشکل ساز ٹویٹ اسرائیل کا حامی ایک صارف جو انسانی حقوق کی حمایت کے نام سے ٹویٹ کر رہا تھا کو یہ تھی: ’’ٹھہر جا، بچے! آج شب جمعہ میری رات ہے، تم اور تمہاری ہاسبرا ٹیم جاو بھیڑوں کے ریوڑ کی حفاظت کرو‘‘۔
حملے شروع ہوتے ہی، کلینسی نے پہلے تو بہت اچھے اچھے جواب دئے لیکن پھر اپنا اکانٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن ڈیلیٹ کرنے سے پہلے تک ان کے ٹویٹ پر ۲۰۰ لوگوں نے کامنٹس کر دئے تھے۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد سی این این ویب سائٹ سے ان کی بیوگرافی ڈیلیٹ ہو گئی اور کچھ ہی دیر جیم کلینسی کے نام کے نیچے خدا حافظی کا پیغام لکھا ہوا آ گیا۔
مغربی میڈیا میں صہیونیزم کا وسیع نفوذ ایسا مسئلہ ہے جو حریت پسندوں، سماجی حقوق کے حامیوں اور نسل پرستی کے مخالفین کو بہت شدت سے اذیت پہنچاتا ہے۔
۱: Hasbara (یہ لفظ میڈیا میں اسرائیلی سیاست کو پھیلانے کی طرف اشارہ کے لیے استعمال ہوتا ہے)

 

آراء: (۰) کوئی رائے ابھی درج نہیں ہوئی
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی